8 جون 2019 - 14:52
امریکہ کی نئی پابندیوں سے امریکہ کی مذاکرات کی پیشکش کھوکھلی ثابت ہوگئی : وزارت خارجہ کے ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی پیٹرو کیمیکل پر امریکہ کی نئی پابندیوں پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں سے ثابت ہوگیا کہ امریکہ کی مذاکرات کی پیشکش کھوکھلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایرانی پیٹرو کیمیکل پر امریکہ کی نئی پابندیوں پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں سے ثابت ہوگیا کہ امریکہ کی مذاکرات کی پیشکش کھوکھلی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کا مذاکرات پر تیار ہونے کا دعویٰ ایک ہفتے میں ہی کھوکھلا ثابت ہو گیا، ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور امریکی حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ اس پالیسی سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی قوم ،امریکہ کے فریب میں نہیں آئے گی۔

.......

/169